شہدا قوم کا اثاثہ ہیں، صدر مملکت کا شہید سپاہی نذر محمد کے بھائی کے خاندان سے ہمدردی کا اظہار

148

اسلام آباد۔22ستمبر (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ شہدا قوم کا اثاثہ ہیں، وطن کیلئے ان کی خدمات اور قربانیوں پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

جمعرات کو ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے 19 ستمبر کو شمالی وزیرستان میں شہید ہونے والے سپاہی نذر محمد کے بھائی سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ صدر مملکت نے شہید کے بھائی سے اظہار تعزیت اور خاندان سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

ڈاکٹر عارف علوی نے شہید کے بلندیِ درجات اوراہلِ خانہ کے لیے صبر جمیل کی بھی دعا کی۔ صدر نے کہا کہ ملک کی حفاظت کیلئے جان کی قربانی پیش کرنے والے شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں۔