اسلام آباد ۔ 28 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ ہم ائیر بلیو سانحہ میں شہید ہونے والے افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں،22 مئی کو کراچی میں پیش ہونے والے واقعہ کی انکوائری کو وزیر اعظم کی ہدایت پر مختصر وقت میں مکمل اور پبلک کیا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایچ الیون اسلام آباد …
شہدا کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان کی ائیر بلیو سانحہ میں جاں بحق ہونے والے مسافروں کی قبروں پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 28 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ ہم ائیر بلیو سانحہ میں شہید ہونے والے افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں،22 مئی کو کراچی میں پیش ہونے والے واقعہ کی انکوائری کو وزیر اعظم کی ہدایت پر مختصر وقت میں مکمل اور پبلک کیا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایچ الیون اسلام آباد قبرستان میںائیر بلیو سانحہ میں جاں بحق ہونے والے مسافروں کی قبروں پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ائیر بلیو سانحہ میں جاں بحق ہونے والے مسافروں کی قبروں پر حاضری دی ہے۔ غلام سرور خان نے کہا کہ آج 28 جولائی ہے ائیر بلیو واقعہ میں شہید ہونے والوں کی دسویں برسی ہے، دسویں برسی کے موقع پر یہاں قبروں پر حاضری کیلئے یہاں آیا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے آج تک وہ دن یاد ہے جب میں بلیو ایریا میں تھا، میں نے ایک جہاز کو انتہائی نیچی پرواز کرتے دیکھا جو مارگلہ کی پہاڑیوں کی طرف جارہا تھا وہ جہاز مارگلہ کی پہاڑی پر جاکر زمین بوس ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ہم ان شہید افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسی طرح کا واقعہ بائیس مئی کو ہوا، میں نے انکوائری ایک ماہ میں مکمل کرنے کا کہا اور وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر اس انکوائری کو مکمل کیا اور پبلک کیا ۔ انکوائری کے حوالے سے ہم نے کہا کہ انکوائری آزادانہ ہونی چاہیے تا کہ لواحقین اور پوری قوم کو اصل حقائق کا پتہ چلے، ہماری وزارت کے دروازے ہمیشہ سب کیلئے کھلے ہوئے ہیں۔








