شہرمیں قائم بغیر اجازت بنائے گئے سوئمنگ پُولز بیماریوں کی آماجگاہ بن گئے

59

سرگودھاـ 26 مئی (اے پی پی):شہر بھراور گردونواح کی آبادیوں میں قائم بغیر اجازت بنائے گئے سوئمنگ پُولز بیماریوں کی آماجگاہ بنے ہوئے ہیں۔ سرگودھا شہر اور گردونوح میں کم وبیش پچاس کے قریب سوئمنگ پولزعوام کے لیے وبالِ جان بنے ہوئے ہیں۔ اس حوالے سے شہریوں کا کہناتھا کہ ہمارے بچے گرمی سے تنگ آکرکے شہر وگردونواح میں قائم مختلف سوئمنگ پولز کا رُخ کرتے ہیں

جہاں سے وہ پرانے بدبُو دار پانی اور مچھروں کی وجہ سے انتہائی مہلک بیماریوں کا شکار ہورہے ہیں۔ شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ ان غیر قانونی سوئمنگ پولز کے خلاف ایکشن لیں اوران پر وقت کی پابندی کو لاگُو کریں ساتھ ساتھ صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھاجائے تاکہ بچوں کو مختلف بیماریوں سے بچایا جاسکے۔