ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2,600 روپے کمی ریکارڈ

اسلام آباد۔26مئی (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2,600 روپے کمی کے ساتھ فی تولہ سونا 3 لاکھ 51 ہزار 5 سو روپے کا ہوگیا ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 2,600 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 51 ہزار 5 سو روپے کا ہوگیا ہے جبکہ 24 قیراط سونے کے 10 گرام …

اسلام آباد۔26مئی (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2,600 روپے کمی کے ساتھ فی تولہ سونا 3 لاکھ 51 ہزار 5 سو روپے کا ہوگیا ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 2,600 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 51 ہزار 5 سو روپے کا ہوگیا ہے

جبکہ 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 2,228 روپے کمی کے بعد 303,582 روپے سے کم ہو کر 301,354 روپے ہوگئی، 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 278,297 روپے سے کم ہو کر 276,251 روپے ہوگئی۔

آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 3,508 اور 3,007 روپے پر مستحکم رہی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 3,357 ڈالر سے کم ہو کر 3,331 ڈالر ہو گئی۔

مزید خبریں