20.5 C
Islamabad
ہفتہ, اپریل 5, 2025
ہومشوبزشہرہ آفاق کلاسیکل گائیک استاد حسین بخش گلو انتقال کر گئے

شہرہ آفاق کلاسیکل گائیک استاد حسین بخش گلو انتقال کر گئے

- Advertisement -

اسلام آباد۔5دسمبر (اے پی پی):عالمی شہرہ آفاق کلاسیکل گائیک استاد حسین بخش گلو انتقال کر گئے۔ استاد حسین بخش گلو پاکستان کے نامور کلاسیکی گلوکار استاد حسین بخش گلو پٹیالہ گھرانے کے نامور گائیک استاد نتھو خان کے فرزند تھے جو استاد بڑے غلام علی خان کے استاد بھائی تھے۔

استاد حسین بخش گلولائٹ کلاسیکل اور غزل گائیکی پر یکساں عبور رکھتے تھے اور ایک بہترین گائیگ کے ساتھ ساتھ ایک اچھے موسیقار بھی تھے ۔ وہ ایک عرصہ تک ریڈیو پاکستان اور ٹیلی وژن پر اپنی آواز کا جادوجگاتے رہے اور دنیا کے متعدد ممالک میں اپنے فن کا مظاہرہ بھی کیا۔

- Advertisement -

حکومت پاکستان نے ان کی خدمات کے اعتراف میں انھیں 14 اگست 2010ء کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا تھا۔ استاد حسین بخش گلو لاہور میں قیام پذیر تھے اور گزشتہ چند مہینوں سے علیل چلے آ رہے تھے ۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=416809

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں