شہرہ ورکاں ،گردو نواح میں مسلح راہزن لاکھوں روپے نقدی اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار

132

نوشہرہ ورکاں ۔ 16 جنوری (اے پی پی):نوشہرہ ورکاں اور گردو نواح میں ڈکیتی کی دو وارداتوں میں لاکھوں روپے کے طلائی زیورات نقدی اور موبائل فون چھین لے گئے ۔

تھانہ نوشہرہ ورکاں میں درج رپورٹس کے مطابق منگوکی ورکاں میں موبائل شاپس سے گھر جاتے دوکاندار سے دو مسلح راہزن تین لاکھ نقدی اور 33 ہزار کے تین موبائل فون چھین کر فرار ہو گئےجبکہ مٹو بھائیکے روڈ پر دو مسلح موٹر سائیکل سوار ڈاکو ڈی پی ایس سکول کے قریب گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل پر گھر واپس جاتے بھائی بہن سے نو لاکھ سات ہزار کے طلائی زیورات نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے۔ نوشہرہ ورکاں پولیس نے مقدمات درج کر لیے ہیں