شہریوں موسم برسات میں حفاظتی تدابیرپر عمل درآمد یقینی بنائیں، واسا فیصل آباد

فیصل آباد۔ 25 جولائی (اے پی پی):منیجنگ ڈائریکٹرواساسہیل قادر چیمہ کی ہدایت پر محکمہ واسا کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے شہریوں کو موسم برسات میں حفاظتی تدابیرپر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔واسا ترجمان نے کہا کہ پانی نعمت رب جلیل ہے اس کو ضائع مت کریں،پانی کے کنکشن پر موٹر مت لگائیں کیونکہ ایسا کرنے سے پینے کے صاف پانی میں گندگی شامل ہونے …

فیصل آباد۔ 25 جولائی (اے پی پی):منیجنگ ڈائریکٹرواساسہیل قادر چیمہ کی ہدایت پر محکمہ واسا کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے شہریوں کو موسم برسات میں حفاظتی تدابیرپر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔واسا ترجمان نے کہا کہ پانی نعمت رب جلیل ہے اس کو ضائع مت کریں،پانی کے کنکشن پر موٹر مت لگائیں کیونکہ ایسا کرنے سے پینے کے صاف پانی میں گندگی شامل ہونے کے امکانات ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہری موسم برسات کے دوران اوربعدمیں گھریلوپانی کی ٹینکیاں صاف کروائیں اور جراثیم کش ادویات کا استعمال کریں،موسم برسات کے دوران پینے کا پانی ابال کر استعمال کریں،واٹرسپلائی کاپائپ لیک ہونے اور واسا کے مین ہول پر ڈھکن نہ ہونے کی صورت میں فوری طور پر ٹول فری ہیلپ لائن1334پر رابطہ یا321-9991334پر واٹس ایپ کے ذریعے اطلاع دیں۔

واسا ترجمان نے کہا کہ شہری ضرورت کے مطابق پانی کا ذخیرہ کرکے رکھیں،گٹروں اور کھلے نالوں میں کوڑا کرکٹ نہ پھینکیں کیونکہ اس سے پانی کے بہاؤ میں رکاوٹ پیدا ہوتی ہے، برسات میں کھدائی سے اجتناب کریں اور تہہ خانوں کیلئے ڈرینج کامناسب بندوبست رکھیں اسی طرح فراہمی و نکاسی آب کی بلا تعطل سہولیات کیلئے واسا بل کی بروقت ادائیگی کو ممکن بنائیں۔

مزید خبریں