شہریوں کو بروقت ریلیف فراہم کرنا افسران کی پیشہ ورانہ ذمہ داری ہے ،ڈپٹی کمشنر بھکر

81
ڈپٹی کمشنرمحمداشرف کا ڈسٹرکٹ جیل بھکر کا دورہ

بھکر۔ 05 نومبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر بھکر محمد اشرف نے کہا ہے کہ شہریوں کو بروقت اور میرٹ کی بنیاد پر ریلیف فراہم کرنا افسران کی بنیادی اور پیشہ ورانہ ذمہ داری ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی سی آفس کی مختلف برانچز کے افسران و اہلکاران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے کہا کہ ڈی سی آفس کی تمام برانچز میں شہریوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرنیوالے افسران و اہلکاران کیساتھ عزت تکریم سے پیش آئوں گاجبکہ سست رو کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالوں کی سخت باز پرس ہوگی۔