فیصل آباد ۔ 17 فروری (اے پی پی):منیجنگ ڈائریکٹر واسا فیصل آباد عامر عزیز نے کہا ہے کہ شہریوں کی سیوریج اور واٹر سپلائی شکا یات کا ازالہ ترجیحی بنیادوں پر کیا جارہا ہے۔ پیر کو جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ محکمہ کا ٹال فری ہیلپ لائن نمبر 1334 مکمل فعال ہے جس پر چوبیس گھنٹے شکایت درج کروائی جا سکتی ہے جس پر مقرر کردہ ٹائم فریم میں رسپانس کرنا لازمی ہے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ محدود وسائل کے باوجود شہریوں کو نکاسی اور فراہمی آب کی معیاری سروسز مہیا کرنے کے لئے کوشاں ہیں
جبکہ آپریشنز فیلڈ سٹاف درج شدہ شکایات کے ازالے کے لئے متحرک ہیں۔ایم ڈی واسا نے واضح کیا کہ سیوریج اور ڈرینج لائنز کی ڈی سلٹنگ کا عمل تسلسل کے ساتھ جاری ہے اور ڈی سلٹنگ کی سخت مانیٹرنگ بھی عمل میں لائی جارہی ہے۔ ڈی سلٹنگ کی مہم کے نتیجے میں سیوریج مسائل کی شکایات میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے تاہم پھر بھی اگر شہریوں کو سیوریج ایشوز کا سامنا ہے تو وہ واسا کے ٹال فری نمبر 1334 پر اپنی شکایات اندراج کروا سکتے ہیں ۔