شہریوں کے مسائل کا میرٹ پر حل اور بروقت انصاف یقینی بنایا جائے گا، سی پی او ملتان

سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر نے کہا ہے کہ شہریوں کے انفرادی و اجتماعی حقیقی مسائل کا میرٹ پر حل اور بروقت انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی، پولیس کے دفاتر شہریوں کیلئے کھلے ہیں

ملتان۔ 29 ستمبر (اے پی پی):سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر نے کہا ہے کہ شہریوں کے انفرادی و اجتماعی حقیقی مسائل کا میرٹ پر حل اور بروقت انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی، پولیس کے دفاتر شہریوں کیلئے کھلے ہیں۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار اپنے دفتر میں منعقدہ کھلی کچہری کے دوران کیا

جہاں انہوں نے شہریوں کے مسائل سنے اور متعلقہ افسران کو ان کے حل کے لیے موقع پر احکامات جاری کئے ۔سی پی او نے کہا کہ شہری اپنے حقیقی مسائل سے پولیس کو آگاہ کریں، ہر درخواست پر میرٹ کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ شہریوں نے مسائل توجہ سے سننے اور حل کی یقین دہانی پر اطمینان کا اظہار کیا۔