اسلام آباد۔30نومبر (اے پی پی):وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے ) نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ آف لوڈنگ کے حوالے سے غیر مصدقہ یا قیاس آرائی پر مبنی سوشل میڈیا پوسٹس پر بھروسہ نہ کریں اور معلومات صرف سرکاری ذرائع سے حاصل کریں۔ایف آئی اے کے ایک اہلکار نے اے پی پی کو بتایا کہ آن لائن گردش کرنے والے غلط دعوے مسافروں میں غیر ضروری خوف …
شہری آف لوڈنگ کے حوالے سے غیر مصدقہ یا قیاس آرائی پر مبنی سوشل میڈیا پوسٹس پر بھروسہ نہ کریں ، ایف آئی اے

مزید خبریں
اسلام آباد۔30نومبر (اے پی پی):وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے ) نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ آف لوڈنگ کے حوالے سے غیر مصدقہ یا قیاس آرائی پر مبنی سوشل میڈیا پوسٹس پر بھروسہ نہ کریں اور معلومات صرف سرکاری ذرائع سے حاصل کریں۔ایف آئی اے کے ایک اہلکار نے اے پی پی کو بتایا کہ آن لائن گردش کرنے والے غلط دعوے مسافروں میں غیر ضروری خوف اور الجھن پیدا کرتے ہیں۔
ترجمان نے زور دے کر کہا کہ ایف آئی اے اپنی تمام پالیسیوں اور کارروائیوں میں شفافیت اور قانون کی سخت پاسداری کو اولین ترجیح دیتی ہے۔حکام نے شہریوں کو ہدایت کی کہ آف لوڈنگ سے متعلق غیر مصدقہ یا غیر سرکاری خبروں پر یقین نہ کریں،درست معلومات صرف ایف آئی اے کے سرکاری پلیٹ فارمز اور مجاز افسران سے حاصل کریں،رہنمائی یا مدد کے لیے ایف آئی اے ہیلپ لائن 1991 پر رابطہ کریں،شکایات کے لیے [email protected] پر ای میل کریں۔ ایف آئی اے نے واضح کیا کہ عوامی اعتماد کو یقینی بنانا اور قانونی ضوابط کی پاسداری کرنا اس کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔








