23.2 C
Islamabad
جمعہ, مئی 2, 2025
ہومقومی خبریںشہری خاندان کے فوت شدہ افراد کے شناختی کارڈ لازمی منسوخ کرائیں،ترجمان...

شہری خاندان کے فوت شدہ افراد کے شناختی کارڈ لازمی منسوخ کرائیں،ترجمان نادرا

- Advertisement -

لاہور۔2مئی (اے پی پی):نیشنل ڈیٹا بیس اینڈرجسٹریشن اتھارٹی ( نادرا)نے شہریوں کو اپنے خاندان کے فوت شدہ افراد کے شناختی کارڈ نادرا سے لازما ًمنسوخ کرانے کی ہدایت کی ہے ۔نادراترجمان کے مطابق اگر کسی شہری کی وفات کا اندراج متعلقہ یونین کونسل میں ہو چکا ہے لیکن نادرا سے شناختی کارڈ منسوخ نہیں کرایا تو اس شہری کے والدین، شریک حیات یا بچوں کو نادرا دفتر یا پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے کسی بھی شناختی دستاویز کی درخواست دینے پر پہلے اپنے مرحوم رشتہ دار کا شناختی کارڈ منسوخ کرانا ہو گا جس کے بعد درخواست کی پراسیسنگ ہو گی۔

اگر وفات کا اندراج متعلقہ یونین کونسل میں ہو چکا ہے تو شناختی کارڈ گھر بیٹھے منسوخ کرانے کے لئے پاک آئی ڈی موبائل ایپ استعمال کریں یا قریبی نادرا دفتر تشریف لائیں، وفات کی صورت میں شناختی کارڈ منسوخ کرانے کی کوئی فیس نہیں ۔عوام کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے نادرا کی جانب سے مزید معلومات نادرا کے آفیشل سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی دی ہیں۔

- Advertisement -

شہری اپنے مسائل کے حل کے لئے نادرا کا یوٹیوب چینل https://www.youtube.com/@nadraofficialفیس بک، https://www.facebook.com/NADRAPAKISTANOFFICIAL ایکس(ٹویٹر،: https://x.com/NadraPakانسٹاگرام:https://www.instagram.com/nadrapak_officialیا ناردا ویب سائٹ: www.nadra.gov.pk پروزٹ، ہیلپ لائن 051111786100 پر کال یا موبائل صارفین 1777 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=591077

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں