شہری علاقوں میں 6، دیہی علاقوں میں8گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے،صنعتی شعبہ بجلی کی لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ ،کسی علاقے میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں کی جا رہی ،ترجمان وزارت پانی و بجلی

165

اسلام آباد ۔ 19 مئی (اے پی پی) وزارت پانی و بجلی کے ترجمان نے کہا ہے کہ شہری علاقوں میں 6گھنٹے اور دیہی علاقوں میں8گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔ صنعتی شعبہ بجلی کی لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ ہے کسی علاقے میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں کی جا رہی۔ جمعرات کو ”اے پی پی“ سے گفتگو کرتے ہوئے وزارت پانی و بجلی کے ترجمان نے کہا کہ اس وقت پن بجلی کی پیداوار 4955، آئی پی پیز کی پیداوار 7262اور جنریشن کمپنیوں کی پیداوار 2785 میگا واٹ ہے، ہوا سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں سے 121میگا واٹ بجلی حاصل ہو رہی ہے