لاہور۔25فروری (اے پی پی):سٹی ٹریفک پولیس لاہور اور چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کا شہر بھر میں بھکاریوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ترجمان کے مطابق بھکاری مافیا کے سرغنہ کو گرفتار کر کےاس کے خلاف ہیومن ٹریفکنگ ایکٹ 2018 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ سی ٹی او ڈاکٹر اطہر وحیدنے کہا کہ معصوم بچوں کو بھیک مانگنے پر مجبور کرنے والوں کو قطعی رعایت نہیں دی جائے گی۔
ٹریفک پولیس کی ٹیموں کا چائلڈ پروٹیکشن بیورو کےساتھ روزانہ کی بنیاد پر جوائنٹ آپریشن جاری ہے اور مختلف علاقوں سے بھیک مانگنے والے بچوں اور بڑوں کو ٹریفک پولیس ایدھی ہومزاور چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کیا گیاہے۔انسانیت کی بھلائی اور خدمت پولیس کا اولین فرض ہے۔
سی ٹی او نے کہا ہے کہ شہری پیشہ ور بھکاریوں کی شکایت 15 ہیلپ لائن پر کال کر کے نوٹ کروا سکتے ہیں ہماری سپیشل ٹیمیں فوری کارروائی کریں گی۔