لاہور۔ 14 مارچ (اے پی پی):کمشنر ملتان ڈویژن مریم خان نے کہا ہے کہ شہر اولیاء تصوف اور محبت کی سرزمین ہے،آج کا دن پنجاب کا دن ہے، پنجاب کی زرخیز ثقافت کا دن ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبے بھر کی طرح ملتان میں بھی پنجاب کلچرل رنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔کمشنر مریم خان کو معروف گلوکارہ راحت ملتانیگر نے روایتی چنری پہنائی۔اس موقع پرڈائریکٹر آرٹس کونسل ریاض ہمدانی اور ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن ارم سلیمی بھی موجوتھیں۔کمشنر ملتان نے مزید کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے سرکاری سطح پر پنجاب کلچر ڈے منانے کا حکم دیا۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب کلچر ڈے دراصل دنیا کو اور نسل نو کو اپنی ثقافت سے روشناس کروانے کا عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب ،جتنی خوبصورت دھرتی اتنی ہی خوبصورت ثقافت ہے۔ مریم خان نے کہا کہ ثقافت سلامت رہے تو قومیں مضبوط رہتی ہیں۔