شہر اولیاء میں امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے پولیس کا فلیگ مارچ

262
شہر اولیاء میں امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے پولیس کا فلیگ مارچ

ملتان۔ 28 جنوری (اے پی پی):سی پی او صادق علی کی ہدایت پر عام انتخابات 2024ء کے دوران امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور شہریوں میں احساس تحفظ پیدا کرنے کے لیے ملتان پولیس کی جانب سے شہر اولیاء کے مختلف علاقوں میں فلیگ مارچ کیا گیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق اتوار کے روز فلیگ مارچ میں تمام ڈویژنل ایس پیز اور ایس ڈی پی اوز نے اپنے اپنے علاقوں میں فلیگ مارچ کیا۔ضلعی پولیس کے ساتھ ٹریفک پولیس، ڈولفن فورس اور ایلیٹ فورس کی ٹیموں نے بھی فلیگ مارچ میں حصہ لیا۔

سی پی او ملتان صادق علی نے کہا ہے کہ فلیگ مارچ کا مقصد شہر میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنا اور شہریوں میں احساس تحفظ پیدا کرنا ہے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ ملتان پولیس کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے مکمل تیار ہے۔