شہر بھر میں شراب سپلائرز اور غیر قانونی اسلحہ کے خلاف کریک ڈائون، 6 ملزمان گرفتار

87

راولپنڈی ۔19فروری (اے پی پی):راولپنڈی پولیس نے شہر بھر میں شراب سپلائرز اور غیر قانونی اسلحہ کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے 6ملزمان گرفتار کر لئے ۔پولیس ترجمان کے مطابق صدر واہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم مصدق کو گرفتارکرلیا، ملزم سے 20 لیٹر شراب برآمد ہوئی۔ گوجر خان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم جمشید کو گرفتار کرکے ملزم سے 20 لیٹر شراب برآمد کرلی۔

گنجمنڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم ندیم کو گرفتار کرکے ملزم سے 08 لیٹر شراب برآمد کی۔ گنجمنڈی پولیس نے ملزم احمد نواز کو گرفتار کرلیا،ملزم سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن برآمد ہوا۔ نصیرآباد پولیس نے ملزم ارشاد کو گرفتار کرکے ملزم سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن برآمد کر لیا۔ ائیرپورٹ پولیس نے ملزم عمران کو گرفتار کرکے ملزم سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن برآمد کیا۔ ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے۔