لاہور۔5دسمبر (اے پی پی):شہر میں سی سی ڈی پولیس کے مقابلوں میں دو ملزمان مارے گئے۔لاہور پولیس کے ترجمان کے مطابق لاہور کے ملحقہ علاقے اقبال ٹاون میں پولیس مقابلہ میں مبشر نامی ملزم مارا گیا جبکہ چوہنگ مقابلہ میں ملزم عدنان ہلاک ہوگیا۔ سی سی ڈی ٹیم ملزمان کو ریکوری کے لئے لے جا رہی تھی کہ ملزمان کے ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر حملہ کر دیا، جس کے …
شہر میں سی سی ڈی پولیس کے مقابلوں میں دو ملزمان مارے گئے،ترجمان

مزید خبریں
لاہور۔5دسمبر (اے پی پی):شہر میں سی سی ڈی پولیس کے مقابلوں میں دو ملزمان مارے گئے۔لاہور پولیس کے ترجمان کے مطابق لاہور کے ملحقہ علاقے اقبال ٹاون میں پولیس مقابلہ میں مبشر نامی ملزم مارا گیا جبکہ چوہنگ مقابلہ میں ملزم عدنان ہلاک ہوگیا۔ سی سی ڈی ٹیم ملزمان کو ریکوری کے لئے لے جا رہی تھی کہ ملزمان کے ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجہ میں ملزمان اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ملزمان کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ منتقل کر دی گئیں جبکہ مفرور ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے ٹیم تشکیل دے دی۔








