راولپنڈی۔10جولائی (اے پی پی):راولپنڈی پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں موٹرسائیکلز چور گینگز سمیت منشیات فروشی،شراب سپلائی اور غیرقانونی اسلحہ میں ملوث 9ملزمان گرفتارکرلئے۔پولیس ترجمان کے مطابق سول لائنز پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 3رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان میں حمزہ، نعمان اور مزمل شامل ہیں،ملزمان سے چوری شدہ 4 موٹر سائیکل برآمدہوئے۔
صادق آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل چوری کی واردات میں ملوث ملزم بلال کو گرفتار کرلیا، ملزم سے چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد ہوا۔صادق آباد پولیس نے ملزم بلال شبیر سے01پستول30بور معہ ایمونیشن، صدر واہ پولیس نے ملزم نقاش سے01پستول30بورمعہ ایمونیشن، نیوٹاؤن پولیس نے ملزم ارشد محمود سے5لیٹر شراب، سول لائنز پولیس نے محمد داؤد سے5لیٹر شراب، نصیرآبا دپولیس نے ملزم اللہ دتہ سے600گرام چرس برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے۔