شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان سے ترقی و خوشحالی کی نئی راہ متعین ہو گی ،وزیراعلیٰ عثمان بزدار

86
کاشتکاروں کو رعایتی نرخوں پر لیز رلینڈ لیولر یونٹس کی فراہمی کیلئے قرعہ اندازی کا انعقاد
کاشتکاروں کو رعایتی نرخوں پر لیز رلینڈ لیولر یونٹس کی فراہمی کیلئے قرعہ اندازی کا انعقاد

لاہور۔16 فروری(اے پی پی )وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اوردیگر سعودی بھائیوں کی پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں۔حکومت پنجاب اورصوبہ بھر کے عوام شہزادہ محمدبن سلمان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔سعودی عرب کے ولی عہدشہزادہ محمد بن سلمان کا دورہ تمام پاکستانیوں کیلئے خوشی اور فرحت کا باعث ہے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مختلف شعبوں میں معاہدوں سے ملک میں سرمایہ کاری بڑھے گی اورپاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سرمایہ کاری و تجارتی معاہدوں سے پاکستان کی معیشت مضبوط ہو گی۔ سعودی عرب کیساتھ وسیع پیمانے پرسرمایہ کاری کے معاہدوں سے غربت کے خاتمے میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان سے سعودی عرب اور پاکستان کے تعلقات مزیدبہتر اور مستحکم ہوں گے۔ سعودی ولی عہد کے دورہ ملت اسلامیہ کی مشکلات کے حل کیلئے پیشرفت کا سبب بنے گا۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان سے ترقی و خوشحالی کی نئی راہ متعین ہو گی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ سعودی ولی عہد نے سعودی عرب کی اقتصادی ترقی کیلئے تاریخی اقدامات کیے ہیں۔خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود کی پاکستان اوراہل پاکستان سے محبت مثال بن چکی ہے۔ سعودی عرب حرمین شریفین کی مسلسل خدمت کے حوالے سے مسلمانوں کی عقیدت و محبت کا مرکز ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام کیلئے سعودی عرب کے شاہی خاندان کی محبت ہر طرح سے قابل تحسین ہیں۔ سعودی عرب کے ساتھ برسوں پرانے تعلقات ہیں اور ان تعلقات کو مزیدمضبوط بنا رہے ہیں۔ پاکستان کے سعودی عرب سے مضبوط اور دوستانہ تعلقات صدیوں پرانی ثقافتی و معاشی شراکت پر مبنی ہیں۔ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعاون اور ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہر آزمائش کے مواقع پر سعودی عرب نے ہمیشہ پاکستان و دیگر اسلامی ممالک کی معاونت کی ہے۔ خادم حرمین شریفین کی ولولہ انگیز و جراتمندانہ قیادت میں سعودی عرب روز بروز ترقی و فلاح کی جانب گامزن ہے۔