شہیدِ ملت لیاقت علی خان کا یوم پیدائش یکم اکتوبر کو منایا جائے گا

120
Liaquat Ali Khan
Liaquat Ali Khan

اسلام آباد۔30ستمبر (اے پی پی):شہیدِ ملت لیاقت علی خان کا یوم پیدائش بروز منگل یکم اکتوبر کو منایا جائے گا۔ شہیدِ ملت لیاقت علی خان یکم اکتوبر 1895 کو بھارتی پنجاب کے گاؤں کرنال میں پیدا ہئے، ابتدائی تعلیم گھر سے حاصل کی، لیاقت علی خان نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے علاوہ آکسفورڈ یونیورسٹی سے اعلیٰ تعلیم حاصل کی۔ ن 1923 میں بھارت واپس آ کر مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کرلی،

لیاقت علی خان اپنی خداداد صلاحیتوں کے باعث جلد ہی قائداعظم کے قریب ہوگئے اور تحریک پاکستان کے دوران ہر اہم سیاسی معاملے میں قائداعظم کی معاونت کی۔وہ 1933 میں بیگم رعنا لیاقت علی خان سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے، قائد ملت لیاقت علی خان برٹش حکومت کی عبوری حکومت کے پہلے وزیرِ خزانہ بھی منتخب ہوئے، قیام پاکستان کے بعد قائد اعظم محمدعلی جناح نے انہیں ملک کا پہلا وزیراعظم نامزد کیا، جس پر قائد کے انتخاب کو درست ثابت کرنے کے لیے انہوں نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔ لیاقت علی خان کو 16 اکتوبر 1951ء میں راولپنڈی میں شہید کر دیا گیا۔ شہیدِ ملت لیاقت علی خان کی سالگرہ کے موقع پر سرکاری و غیر سرکاری اور نجی اداروں کے زیر اہتمام منعقدہ تقریبات میں ان کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔