شہید بے نظیر بھٹو کی زندگی اور قیادت جمہوریت سے غیر متزلزل وابستگی، عوامی حقوق کے تحفظ اور وفاق کی مضبوطی کی علامت تھی، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد۔27دسمبر (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سابق وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے انکی زندگی اور قیادت جمہوریت سے غیر متزلزل وابستگی، عوامی حقوق کے تحفظ اور وفاق کی مضبوطی کی علامت تھی۔ ہفتہ کو’’ ایکس ‘‘ پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ وہ قوم کے ساتھ مل کر پاکستان کی عظیم بیٹی کو …

اسلام آباد۔27دسمبر (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سابق وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے انکی زندگی اور قیادت جمہوریت سے غیر متزلزل وابستگی، عوامی حقوق کے تحفظ اور وفاق کی مضبوطی کی علامت تھی۔

ہفتہ کو’’ ایکس ‘‘ پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ وہ قوم کے ساتھ مل کر پاکستان کی عظیم بیٹی کو انکے یوم شہادت پر خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں جن کی زندگی اور قیادت جمہوریت سے غیر متزلزل وابستگی، عوام کے حقوق کے تحفظ اور وفاقی اکائی کی مضبوطی کی علامت تھی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید رواداری، سیاسی ہم آہنگی، خواتین کو بااختیار بنانے اور اقلیتوں کے تحفظ کی علمبردار تھیں۔ ان کی جرأت، قربانیاں اور لازوال ورثہ آج بھی قوم کی رہنمائی اور حوصلہ افزائی کرتا ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ان پر اپنی بے پایاں رحمتیں نازل فرمائے ۔

 

مزید خبریں