شہید بے نظیر بھٹو کی شہادت جمہوریت، قومی یکجہتی اور عوامی شعور کی تاریخ کا اہم موڑ ہے، سردار عبدالرحمن کھیتران

کوئٹہ۔ 27 دسمبر (اے پی پی):وزیر برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ و واسا بلوچستان سردار عبدالرحمن کھیتران نےشہید بے نظیر بھٹو کی 18ویں برسی کے موقع پر انہیں زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا ۔سردار کھیتران نے کہا کہ 27 دسمبر پاکستان کی تاریخ کا افسوسناک دن ہے، جو ہمیں ایک عظیم قومی سانحے کی یاد دلاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بے نظیر بھٹو کی شہادت نے نہ صرف ملک کی …

کوئٹہ۔ 27 دسمبر (اے پی پی):وزیر برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ و واسا بلوچستان سردار عبدالرحمن کھیتران نےشہید بے نظیر بھٹو کی 18ویں برسی کے موقع پر انہیں زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا ۔سردار کھیتران نے کہا کہ 27 دسمبر پاکستان کی تاریخ کا افسوسناک دن ہے، جو ہمیں ایک عظیم قومی سانحے کی یاد دلاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بے نظیر بھٹو کی شہادت نے نہ صرف ملک کی سیاسی تاریخ پر گہرے اثرات ڈالے بلکہ جمہوری عمل، عوامی شعور اور قومی استحکام کے سفر میں ایک بڑا خلا بھی پیدا کیا۔انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات ہمیں یہ سبق دیتے ہیں کہ جمہوریت کے تسلسل اور آئینی اقدار کے تحفظ کے لیے تمام طبقات کو مل کر پرامن اور جمہوری جدوجہد کو جاری رکھنا چاہیے۔

سیاسی استحکام اور قومی یکجہتی ہی ملک کی ترقی اور ایک مضبوط مستقبل کی ضمانت ہیں۔سردار کھیتران نے کہا کہ شہید نظیر بھٹو کی جدوجہد، قربانی اور عوامی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ 27 دسمبر جیسے واقعات قومی تاریخ کا حصہ ہوتے ہیں جن سے سبق سیکھنا اور انہیں یاد رکھنا ایک باشعور اور ذمہ دار قوم کی پہچان ہے۔

مزید خبریں