شہید لیاقت علی خان ہماری قومی اور سیاسی تاریخ کا روشن باب ہیں، راجہ پرویزاشرف

131
Raja Pervaiz Ashraf

اسلام آباد۔16اکتوبر (اے پی پی): سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پاکستان کے پہلے وزیراعظم شہید لیاقت علی خان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید لیاقت علی خان کا شمار تحریک آزادی پاکستان کے صف اول کے رہنماؤں میں ہوتا ہے،شہید لیاقت علی خان نے تحریک آزادی پاکستان میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا بھرپور ساتھ دیا۔

پیر کو شہید ملت کی 72 ویں برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے شہید لیاقت علی خان کی ملک وقوم کے لیے خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ قیام پاکستان کے بعد ملک کو درپیش مسائل کو حل کرنے میں شہید لیاقت علی خان نے نا قابل فراموش کردار ادا کیا،

شہید لیاقت علی خان ہماری قومی اور سیاسی تاریخ کا روشن باب ہیں،ان کی ملک وقوم کےلئے خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے اللہ تعالیٰ سے شہید لیاقت علی خان کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔