شیخوپورہ۔ 04 دسمبر (اے پی پی):شیخوپورہ کے حلقہ پی پی 139 میں 5 دسمبر بروز جمعرات کوضمنی الیکشن ہو گا۔الیکشن میں ( ن) لیگ اور پی ٹی آئی کے امیدواروں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ کی توقع کی جارہی ہے لیکن یہ نشست کون جیتے گا اس کا پتہ کل ہی چلے گا۔
اس نشست پر کل چار امیداور حصہ لے رہے ہیں جن میں( ن) لیگ کے راناطاہر اقبال پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ اعجاز حسین بھٹی تحریک لبیک کے فاروق الحسن اور ایک آزاد امیداور میاں روف کے درمیان مقابلہ ہے یہ نشست وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کے بھائی رانا افضال کی وفات کے بعد خالی ہوئی تھی جس پر پولنگ ہوگا ۔
حلقہ میں کل 124 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں جن میں آج پولنگ عملہ اور انتخابی سامان کی ترسیل مکمل کر لی گئی ہے۔ پولیس کی نگرانی میں انتخابی عملہ اور سامان پولنگ اسٹیشن پر پہنچا دیا گیا ہے ۔