شیخوپورہ ، مونجی سے لدا ہوا ٹرک الٹ جانے سے میاں بیوی نیچے دب جانے سے جاں بحق ہو گئے

100

شیخوپورہ۔ 25 اکتوبر (اے پی پی):شیخوپورہ میں مونجی سے لدا ہوا ٹرک الٹ جانے سے میاں بیوی نیچے دب جانے سے جاں بحق ہو گئے۔

حادثہ گوجرانوالہ روڈ کوٹ رنجیت چوک کے قریب پیش آیا۔ ٹرک موڑ کاٹ رہا تھا کہ اچانک قریب افراد کے اوپر الٹ گیا۔1122 کی امدادی ٹیموں نے ریسکیو آلات اور کرین کی مدد سے جاں بحق افراد کی لاشوں کو نکال کر پولیس کے حوالے کر دیا۔

جاں بحق افراد کی شناخت نسرین زوجہ جاوید 45 سال اور جاوید ولد اہلکار 50سال ساکنان محلہ شیش محل شیخوپورہ سے ہوئی ۔