شیخوپورہ میں پولیو مہم کا آغازکر دیا گیا

105

شیخوپورہ۔ 28 اکتوبر (اے پی پی):ملک کے دیگر علاقوں کی طرح شیخوپورہ میں بھی پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا ۔ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر وقار احمد نے مدر اینڈ چلڈرن کمپلیکس میں بچوں کو اپنے ہاتھ سے پولیو کے قطرے پلا کر پولیو مہم کا افتتاح کیا۔ پولیو ویکسی نیشن کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لئے واک کا بھی اہتمام کیا گیا۔

سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ، ایم ایس ڈی ایچ کیو بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر وقار احمد نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز سے پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے مخلصانہ کاوشیں اولین ترجیح ہے۔ انسداد پولیو مہم کی کامیابی کے لیے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا۔ والدین ، اساتذہ اور علمائے کرام پولیو کے خاتمے کے لیے حکومتی کوششوں کا حصہ بنیں۔