شیخ رشید اس اسمبلی کے رکن اور اس سے تنخواہ وصول کرتے رہے، انہوں نے کس منہ سے پارلیمنٹ کے خلاف غلط الفاظ استعمال کئے، رانا محمد حیات

63
امریکی انتظامیہ کا مشرق وسطیٰ سے لاکھوں شہریوں کے ممکنہ انخلا کے منصوبے پر غور

اسلام آباد ۔ 18 جنوری (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا محمد حیات خان نے کہا ہے کہ شیخ رشید اس اسمبلی کے رکن اور اس سے تنخواہ وصول کرتے رہے، انہوں نے کس منہ سے پارلیمنٹ کے خلاف غلط الفاظ استعمال کئے ہیں۔ زرداری نے ماضی میں اپنی حکومت کے دوران لوٹ مار تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی ، عمران خان ان کے ساتھ کیسے کھڑے ہو گئے۔ جمعرات کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان بتائیں کہ صوبائی حکومت گرانے کے لئے کتنا خرچہ کیا اور اس کے اخراجات کس نے برداشت کئے ۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان بھول گئے ہیں کہ وہ ماضی میں آصف علی زرداری کے بارے میں کیا کہتے تھے۔