اسلام آباد۔8جولائی (اے پی پی):مسابقتی کمیشن نے شیل پاکستان میں سعودی گروپ السائید گروپ کے 77.42 فیصد حصص کے حصول کے سودے کی منظوری دے دی ۔ سعودی گروپ نے یو اے ای میں قائم وافی انرجی ہولڈنگ لمیٹڈ کے ذریعے یہ حصص حاصل کئے۔ پیر کو یہاں جاری اعلامیہ کے مطابق یہ ملک میں تیل کے ریٹیل سیکٹر میں سرمایہ کاری کے حوالہ سے اہم لین دین ہے۔ شیل …
شیل پاکستان میں سعودی گروپ السائید گروپ کے 77.42 فیصد حصص کے حصول کے سودے کی منظوری

مزید خبریں
اسلام آباد۔8جولائی (اے پی پی):مسابقتی کمیشن نے شیل پاکستان میں سعودی گروپ السائید گروپ کے 77.42 فیصد حصص کے حصول کے سودے کی منظوری دے دی ۔ سعودی گروپ نے یو اے ای میں قائم وافی انرجی ہولڈنگ لمیٹڈ کے ذریعے یہ حصص حاصل کئے۔ پیر کو یہاں جاری اعلامیہ کے مطابق یہ ملک میں تیل کے ریٹیل سیکٹر میں سرمایہ کاری کے حوالہ سے اہم لین دین ہے۔
شیل پاکستان ، پاکستان سٹاک ایکسچینج میں فہرستی کمپنی ہے اور ملک بھر میں پٹرول اور لبریکینٹس کی فراہمی کے حوالہ سے ممتاز حیثیت رکھتی ہے۔ وافی انرجی ہولڈنگ لمیٹڈ سعودی گروپ کے ساتھ ملحقہ کمپنی ہے جو سعودی عرب میں پٹرول سٹیشنوں کے انتظام و انصرام کا کام کر رہی ہے۔ مسابقتی کمیشن نے پہلے مرحلہ میں ریٹیل فیول ، گاڑیوں کے لبریکنٹس اور متعلقہ پروڈکٹس مارکیٹ کا جائزہ لیا۔ جائزہ میں معلوم ہوا کہ ریٹیل فیول ، گاڑیوں کے لبریکنٹس اور متعلقہ پروڈکٹس مارکیٹ میں شیل کی حصہ داری موجود ہے اور موجودہ ٹرانزیکشن سے اس پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔
مسابقتی کمیشن کے تجزیہ کے مطابق اس بات کی بھی تصدیق ہوئی ہے کہ وافی انرجی ہولڈنگ شیل پاکستان کے براہ راست کنٹرول کے باوجود برتر پوزیشن حاصل نہیں کرے گی۔مسابقتی کمیشن نے کمپیٹیشن ایکٹ 2010 کے سیکشن 31 کے تحت اس لین دین کی منظوری دی ہے۔ مسابقتی کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر کبیر احمد سدھو نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ اس سودے سے فیول سپلائی چین کے معیار کو مسابقتی بنانے میں مدد ملے گی۔








