اسلام آباد ۔ 5 مارچ (اے پی پی) شیڈول بینکوںکی جانب سے سرمایہ کاری میں گزشتہ ایک سال کے دوران 69.73 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق جنوری 2020ءکے اختتام پر شیڈول بینکوں کی جانب سے سرمایہ کاری کاحجم 83 لاکھ 66 ہزار193 ملین روپے ریکارڈ کیا گیا جو 31 جنوری 2019 ءکے مقابلے میں 69.73 فیصد زیادہ ہے۔31 جنوری …
شیڈول بینکوںکی جانب سے سرمایہ کاری میں گزشتہ ایک سال کے دوران 69.73 فیصد اضافہ ریکارڈ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 5 مارچ (اے پی پی) شیڈول بینکوںکی جانب سے سرمایہ کاری میں گزشتہ ایک سال کے دوران 69.73 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق جنوری 2020ءکے اختتام پر شیڈول بینکوں کی جانب سے سرمایہ کاری کاحجم 83 لاکھ 66 ہزار193 ملین روپے ریکارڈ کیا گیا جو 31 جنوری 2019 ءکے مقابلے میں 69.73 فیصد زیادہ ہے۔31 جنوری 2019ءکے اختتام پر شیڈول بینکوں کی جانب سے سرمایہ کاری کاحجم 52 لاکھ 23 ہزار417 ملین روپے ریکارڈ کیا گیاتھا۔ اعدادوشمارکے مطابق دسمبر2019ءکے مقابلے میں جنوری 2020 ءمیں شیڈول بینکوں کی سرمایہ کاری میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ دسمبر2019ءکے اختتام پر شیڈول بینکوںکی سرمایہ کاری کا حجم 88 لاکھ 1134 ملین روپے ریکارڈ کیا گیاتھا جبکہ جنوری کے اختتام پرشیڈول بینکوںکی سرمایہ کاری کاحجم 83 لاکھ 66 ہزار193 ملین روپے رہا۔








