صائم ایوب کا پاکستان کی طرف سے ٹیسٹ ڈیبیو

سڈنی۔3جنوری (اے پی پی):پاکستان کرکٹ ٹیم کےنوجوان بلے باز صائم ایوب نے آسٹریلیا کے خلاف اپنے ٹیسٹ کرکٹ کیریئر کا آغاز کیا۔ صائم ایوب نے سڈنی کرکٹ گرائونڈ سڈنی کے مقام پر آسٹریلیا کے خلاف جاری تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں شرکت کر کے یہ اعزاز حاصل کیا۔ 21 سالہ صائم ایوب ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے 256ویں پاکستانی کھلاڑی بن گئے ہیں۔ بدقسمتی سے …

سڈنی۔3جنوری (اے پی پی):پاکستان کرکٹ ٹیم کےنوجوان بلے باز صائم ایوب نے آسٹریلیا کے خلاف اپنے ٹیسٹ کرکٹ کیریئر کا آغاز کیا۔

صائم ایوب نے سڈنی کرکٹ گرائونڈ سڈنی کے مقام پر آسٹریلیا کے خلاف جاری تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں شرکت کر کے یہ اعزاز حاصل کیا۔ 21 سالہ صائم ایوب ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے 256ویں پاکستانی کھلاڑی بن گئے ہیں۔

بدقسمتی سے انٹرنیشنل ٹیسٹ کرکٹ میں ڈیبیو کرنے والے صائم ایوب بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔