صائم ایوب کو فوری علاج کے لیے لندن بھیجنے کا فیصلہ

142

راولپنڈی۔5جنوری (اے پی پی):چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے ڈاکٹرز سے مشاورت کے بعد صائم ایوب کو فوری علاج کے لیے لندن بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے ، چیئرمین پی سی بی نے صائم ایوب سے خود بھی رابطہ کیا اور ان کی صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بتایا کہ لندن کے سپورٹس آرتھو کے ماہر ڈاکٹرز صائم ایوب کا چیک اپ کریں گے۔ صائم ایوب کی لندن کے سپورٹس آرتھو کے ماہر ڈاکٹرز کے ساتھ اپوائنٹمنٹ طے کی گئی ہے

جبکہ پاکستان میں ڈاکٹر ممریز صائم ایوب کے علاج معالجے کے سارے کیس کو دیکھ رہے ہیں اور انہوں نے صائم ایوب کی تمام میڈیکل رپورٹس لندن بھجوا دی ہیں۔چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ صائم ایوب سٹائلش بیٹر اور پاکستان کرکٹ کا اثاثہ ہیں، انہیں پہلی دستیاب فلائٹ سے کیپ ٹاؤن سے لندن بھجوایا جائے گا ۔اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود بھی صائم ایوب کے ساتھ لندن جائیں گے، انہوں نے کہا کہ صائم ایوب کے علاج معالجے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، امید ہے کہ صائم ایوب چیمپئنز ٹرافی سے قبل مکمل صحت یاب ہو جائیں گے۔