اسلام آباد ۔ 9 جون (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ صاحبزادہ امیرالدین جہانگیر ترجمان وزیراعظم برائے تجارت و سرمایہ کاری برطانیہ و یورپ گزشتہ روز لندن میں ایک حادثہ میں شدید زخمی ہوئے تھے، وزیراعظم عمران خان ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعا گو ہیں۔ منگل سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ایک تنقیدی …
صاحبزادہ امیرالدین جہانگیر گزشتہ روز لندن میں ایک حادثہ میں شدید زخمی ہوئے تھے، وزیراعظم عمران خان ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعا گو ہیں، ڈاکٹر شہباز گل
اسلام آباد ۔ 9 جون (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ صاحبزادہ امیرالدین جہانگیر ترجمان وزیراعظم برائے تجارت و سرمایہ کاری برطانیہ و یورپ گزشتہ روز لندن میں ایک حادثہ میں شدید زخمی ہوئے تھے، وزیراعظم عمران خان ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعا گو ہیں۔ منگل سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ایک تنقیدی ٹویٹ کے ردعمل میں کہا کہ جب خان غریب کو کٹے اور مرغیاں دینے کی بات کرتا ہے تو کئی ارسطو مذاق اڑاتے ہیں اور خود ارب پتی تو ہو گئے کٹوں سے۔









