اسلام آباد۔1دسمبر (اے پی پی):وزیر مملکت برائے آئی ٹی اور ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ نے کاروباری صارفین اور فری لانسرز پر زور دیا ہے کہ وہ بلاتعطل وی پی این تک رسائی کے لیے اپنے آئی پیز کا اندراج جاری رکھیں۔
اتوار کووزارت آئی ٹی اور ٹیلی کمیونیکیشن کی جانب سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت محفوظ مواصلات کی ضرورت سے پوری طرح آگاہ ہےاور وی پی این کو چالو کرنے اور استعمال کرنے کے عمل کو مزید ہموار کرنے کے لیے کام کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم صارفین پر زور دیتے ہیں کہ وہ پی ٹی اے کی ویب سائٹ کے ذریعے اپنے آئی پیز کا اندراج جاری رکھیں۔