صارفین کو بجلی کے بلوں میں 14روپے فی یونٹ کا ریلیف نہ ملنے سے متعلق خبروں میں صداقت نہیں،ترجمان لیسکو

126
LESCO

لاہور۔18ستمبر (اے پی پی):لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو)کے ترجمان نے کہا ہے پنجاب حکومت کی ہدایات کے مطابق کمپنی کی جانب سے رواں ماہ بھی صارفین کو بجلی کے بلز میں 14 روپے فی یونٹ کے حساب سے ریلیف فراہم کیا گیا ہے تاہم صرف ٹی او یو میٹرز استعمال کرنے والے صارفین کو ریلیف نہیں ملا۔

اس حوالے سے میڈیا پر چلنے والی خبریں درست نہیں ہیں۔