صبحِ نو آئی ٹی ایف پاکستان جونیئر انٹرنیشنل ٹینس چیمپئن شپ کا آغاز ، 15 ممالک کے کھلاڑی شریک

صبحِ نو آئی ٹی ایف پاکستان جونیئر انٹرنیشنل ٹینس چیمپئن شپ کا آغاز ، 15 ممالک کے کھلاڑی شریک

اسلام آباد۔13اپریل (اے پی پی):پاکستان ٹینس فیڈریشن کے زیر اہتمام صبحِ نو آئی ٹی ایف پاکستان جونیئر انٹرنیشنل ٹینس چیمپئن شپ (لیگ-II) کا آغاز پیر کو پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں ہو گیا۔ اس چیمپئن شپ میں 15 ممالک سے تعلق رکھنے والے 22 بوائز اور 19 گرلز کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جن میں پاکستان، قازقستان، سنگاپور، جاپان، چین، آسٹریلیا، روس، پولینڈ، جنوبی کوریا، سری لنکا، بنگلہ دیش، ملائیشیا، ہانگ کانگ، نیدرلینڈز اور تھائی لینڈ شامل ہیں۔ چیف ایڈیٹر ماہنامہ صبحِ نو شاہدہ کوثر فاروق نے افتتاحی تقریب کا افتتاح کیا اور کھلاڑیوں کی بڑی تعداد پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں جاری تنازعہ اور سفری مشکلات کے باعث کچھ کھلاڑی شرکت نہ کر سکے۔ انہوں نے ٹورنامنٹ کے بہترین انتظامات اور کامیاب انعقاد پر پی ٹی ایف انتظامیہ کا شکریہ بھی ادا کیا۔ نوجوانوں کی ترقی کے حوالے سے صبحِ نو کے عزم کو اجاگر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ادارہ گزشتہ تین دہائیوں سے ٹینس سمیت دیگر نوجوانوں کی سرگرمیوں کو فروغ دے رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئی ٹی ایف جونیئرز ایونٹ پاکستان کے نوجوان کھلاڑیوں کو یہ موقع فراہم کرتا ہے کہ وہ اپنے ملک میں رہتے ہوئے عالمی معیار کے کھلاڑیوں کے ساتھ مقابلہ کریں۔انہوں نے یہ بھی یاد دلایا کہ ماضی میں نامور کھلاڑی جیسے ثانیہ مرزا، تھائی لینڈ کے جڑواں بھائی اور پاکستان کی ندا وسیم بھی اس ایونٹ میں شرکت کر چکے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس سال کا ٹورنامنٹ بھی مستقبل کے ٹینس سٹارز کو تلاش کرنے اور نکھارنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔نتائج کے مطابق بوائز سنگلز (پہلا راؤنڈ) میں ہیوگو بیلی (نیدرلینڈز) نے ارحم طارق (پاکستان) کو 6-0، 6-1 سے ہرایا۔ سارپ اکن ارکان (ترکیہ) نے ہاؤ یی ژانگ (چین) کو 7-6(3)، 3-1 (ریٹائرڈ) سے شکست دی۔

رویو ہوا (چین) نے ماسامونے ماتسوموتو (جاپان) کو 4-6، 6-3، 6-1 سے ہرایا۔ہو وان یونگ (ہانگ کانگ) نے انعام قادر (پاکستان) کو 6-0، 6-0 سے شکست دی۔جےڈن پارک (ہانگ کانگ) نے زوہیب افضل ملک (پاکستان) کو 6-2، 2-6، 6-2 سے ہرایا۔ہیران ژانگ (چین) کو کیونگ سیو لی (کوریا) کے خلاف واک اوور ملا۔عبدالر علی (پاکستان) کو ڈینیئل الوادی (چین) کے خلاف واک اوور ملا۔کنکی شی (ہانگ کانگ) نے محمد احمد افضل (پاکستان) کو 6-0، 6-0 سے شکست دی۔جیمی چن (ہانگ کانگ) نے محمد یحییٰ (پاکستان) کو 6-3، 4-6، 6-2 سے ہرایا۔

گرلز سنگلز (پہلا راؤنڈ) کے مطابق یوٹونگ لو (چین) نے رینو شنڈن (جاپان) کو 6-4، 6-3 سے شکست دی۔کیکو اوکویاما (جاپان) نے یانا چودھری (بنگلہ دیش) کو 6-0، 6-0 سے ہرایا۔یجیا وانگ (چین) نے یوریکو میچی ہیرو کو 6-1، 6-3 سے ہرایا۔بوائز ڈبلز (پہلا راؤنڈ) کے مطابق رویو ہوا / ہیران ژانگ (چین) نے ہیوگو بیلی / سارپ اکن ارکان کو 6-3، 6-0 سے شکست دی۔جیمی چن (ہانگ کانگ) / ماسامونے ماتسوموتو (جاپان) نے کنکی شی / انعام قادر کو 6-1، 6-1 سے ہرایا جبکہ گرلز ڈبلز (پہلا راؤنڈ) میں یجیا وانگ (چین) / یانا چوہدری (بنگلہ دیش) نے ہیناکو ہیگاکی (جاپان) /روماشیا ملک (پاکستان) کو 7-6(4)، 6-2 سے ہرایا۔تمام میچز (کل ) منگل کی صبح 10 بجے شروع ہوں گے۔