پاکستان ٹینس فیڈریشن کے زیر اہتمام صبحِ نو آئی ٹی ایف پاکستان جونیئر انٹرنیشنل ٹینس چیمپئن شپ (لیگ-II) پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری ہے۔
صبحِ نو آئی ٹی ایف پاکستان جونیئر انٹرنیشنل ٹینس چیمپئن شپ (لیگ-II) کے میچز جاری
اسلام آباد۔14اپریل (اے پی پی):پاکستان ٹینس فیڈریشن کے زیر اہتمام صبحِ نو آئی ٹی ایف پاکستان جونیئر انٹرنیشنل ٹینس چیمپئن شپ (لیگ-II) پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری ہے۔ چیمپئن شپ میں 15 ممالک سے تعلق رکھنے والے 22 مرد اور 19 خواتین کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جن میں پاکستان، قازقستان، سنگاپور، جاپان، چین، آسٹریلیا، روس، پولینڈ، جنوبی کوریا، سری لنکا، بنگلہ دیش، ملائیشیا، ہانگ کانگ، نیدرلینڈز اور تھائی لینڈ شامل ہیں۔ بینک الفلاح، سرینا ہوٹل اسلام آباد، ایم آر آئی انرجیز، عارف حبیب گروپ آف کمپنیز اور صبحِ نو اس ایونٹ کے سپانسرز ہیں۔ بوائز سنگلز میں پاکستان کے 5 کھلاڑیوں نے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا جس میں میکائل علی بیگ، حمزہ رومان، ابوبکر طلحہ، عامر مزاری اور احتشام ہمایوں ہیں۔ میچ کے نتائج کے مطابق بوائز سنگلز (دوسرا راؤنڈ) میں میکائل علی بیگ (پاکستان) نے ابدار علی (پاکستان) کو 6-0، 6-0 سے شکست دی۔
جیڈن پارک (ہانگ کانگ) نے ہیوگو بیلی (نیدرلینڈز) کو 6-2، 6-1 سے ہرایا۔ ہیران ژانگ (چین) نے ہو وان یونگ (ہانگ کانگ) کو 6-4، 6-0 سے شکست دی۔ گنوکا فرنینڈو (سری لنکا) نے کنکی شی (ہانگ کانگ) کو 6-2، 6-1 سے ہرایا۔ احتشام ہمایوں (پاکستان) نے سرپ اکن ایرجان (ترکیہ) کو 6-2، 4-6، 6-2 سے شکست دی۔ حمزہ رومان (پاکستان) نے جیمی چن (ہانگ کانگ) کو 6-3، 6-3 سے ہرایا۔ ابوبکر طلحہ (پاکستان) نے روؤیو ہوا (چین) کو 4-1 پر ریٹائرڈ ہرایا۔ عامر مزاری (پاکستان) کو اگر وال (بھارت) کے خلاف واک اوور ملا جبکہ گرلز سنگلز (دوسرا راؤنڈ) میں یی ٹونگ لو (چین) کو ہانیہ امان منہاس (سعودی عرب) کے خلاف واک اوور ملا۔ واروارا روبتسووا (روس) نے کیکو اوکویاما (جاپان) کو 6-2، 2-6، 6۔ 1 سے ہرایا۔
صفیہ یورازالینا (قازقستان) نے رومیسا ملک (پاکستان) کو 6-0، 6-1 سے شکست دی۔ آئی ٹینگ (چین) نے یولیا آرٹیوہینا (پولینڈ) کو 6-0، 6-0 سے ہرایا۔ ژی یو ژو (چین) نے ایو یوشیدا (جاپان) کو 6-1، 6-4 سے ہرایا ۔ ییلیزاویتا سلیپچینکو (قازقستان) نے زونائشہ نور (پاکستان) کو 6-3، 6-4 سے شکست دی۔ زیہان فینگ (چین) نے ہیناکو ہیگاکی (جاپان) کو 6-3، 6-1 سے ہرایا۔ یی جیا وانگ (چین) نے پچایافک سری مک (تھائی لینڈ) کو 6-2، 7-6(6) سے شکست دی۔ اگلے میچز (کل )صبح 10 بجے شروع ہوں گے۔









