اسلام آباد ۔ 14جون (اے پی پی) ماضی کی ناموراداکارہ صبیحہ خانم انتقال کرگئیں ۔84سالہ مرحوم اداکارہ صبیحہ خانم 16 اکتوبر 1935 کو گجرات میں پیدا ہوئیں، انہوں نے 50 اور 60 کی دہائی میں پاکستانی سنیما پر راج کرتے ہوئے سلور سکرین کے ساتھ کئی ڈراموںمیں بھی کام کیا ۔ ا یوارڈ یافتہ اداکارہ نے اپنے فنی کرئیر کا آغاز 1984میں لاہور کے ایک سٹیج شوسے کیا اور 1950میں …
صبیحہ خانم خالق حقیقی سے جاملیں

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 14جون (اے پی پی) ماضی کی ناموراداکارہ صبیحہ خانم انتقال کرگئیں ۔84سالہ مرحوم اداکارہ صبیحہ خانم 16 اکتوبر 1935 کو گجرات میں پیدا ہوئیں، انہوں نے 50 اور 60 کی دہائی میں پاکستانی سنیما پر راج کرتے ہوئے سلور سکرین کے ساتھ کئی ڈراموںمیں بھی کام کیا ۔ ا یوارڈ یافتہ اداکارہ نے اپنے فنی کرئیر کا آغاز 1984میں لاہور کے ایک سٹیج شوسے کیا اور 1950میں ہدایت کار مسعود پرویز کی فلم ”بیلی“ سے اپنے فلمی کرئیر کا آغاز کیا۔ انہوںنے اپنی کئی فلمیں مرحوم شوہر سنتوش کمار کے ساتھ کیں اور ان کی جوڑی سلور سکرین کی خاص جوڑی کے نام سے جانی جاتی تھی جن میں فلم ”کنیز“، ”مکھڑا“ ، ” مسکراہٹ“ ، ”رشتہ“، ”حسرت“، ”شام ڈھلے“ ، ”سوال“، ”تیرے بغیر“، ”دیور بھابی“، ”شکوہ“ ، ”عشرت“،” دلہن“، ”سرفروش“، ”پاک دامن“ ، ”کمانڈر“ اور ”محبت“ شامل ہیں ۔ صبیحہ خانم نے فلم ” شیخ چلی“ ، ”آس پاس“، ”سسی“، ”سوہنی“، ”چھوٹی بیگم“ ، ”حاتم “،” داتا“، ”سات لاکھ“، ”دل میں ہے تو“، ”پرواز“ ، ”محفل“ ، ”طوفان“ ، ”عشق لیلی“ ، ، ”تہذیب“ اور دیگر فلموں میں مختلف اداکاروں کے ساتھ اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ۔ مرحوم اداکارہ کو 1970 میں کی جانے والی فلم ”انجمن“ میں ان کے کردار سے کافی شہرت ملی ۔ انہیں1986 میں بہترین اداکاری پر تمغہ حسن کارکردگی بھی دیا گیا۔ اداکارہ 2010میں امریکہ کی ریاست ورجینیا کے شہر اسٹر لنگ میں مقیم اپنی بیٹی کے پاس منتقل ہو گئیںتھیں اور طویل عرصے کی علالت کے بعد 13جون کو جہاں فانی سے کوچ کر گیئں۔ مرحوم اداکارہ کے انتقال کی خبر امریکہ میں مقیم ان کی نواسی نے سحرش خان نے سوشل میڈیا پر دیتے ہوئے کہاکہ ان کی نانی کافی عرصے سے بلڈ پریشر ، شوگر سمیت کئی بیماریوں میں مبتلا تھیں ۔ نواسی سحرش خان نے ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ ان کا نمازہ جنازہ امریکہ میں ہی ہوگا ۔ انہوںنے اس موقع پر تما م لوگوں سے اداکارہ کے لئے سورہ فاتحہ پڑھنے کی اپیل بھی کی۔







