اسلام آباد ۔ 15 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر سائینس اینڈ ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ جانے کا ارادہ کیا تھا لیکن تین صحافیوں کے کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ارادہ ملتوی کیا۔ جمعہ کو ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ڈپٹی سپیکر کی خواہش کے احترام میں آج پارلیمان جانے کا ارادہ کیا لیکن تین پارلیمانی رپورٹرز اور دو سینیٹرز کے کورونا …
صحافیوں اور سینیٹرزکے کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد پارلیمنٹ جانے کا ارادہ ملتوی کیا، امید ہے جلد ورچوئل سیشن بلایا جائے گا، وفاقی وزیر سائینس اینڈ ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین کا ٹویٹ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 15 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر سائینس اینڈ ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ جانے کا ارادہ کیا تھا لیکن تین صحافیوں کے کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ارادہ ملتوی کیا۔ جمعہ کو ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ڈپٹی سپیکر کی خواہش کے احترام میں آج پارلیمان جانے کا ارادہ کیا لیکن تین پارلیمانی رپورٹرز اور دو سینیٹرز کے کورونا مثبت آگئے ہیں لہذا اپنا ارادہ ملتوی کر رہا ہوں، امید ہے جلد ورچوئل سیشن بلایا جائے گا جہاں تسلی سے بات ہو سکے گی۔







