اسلام آباد ۔ 21 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر مذہبی امور ڈاکٹر نور الحق قادری نے پیر کو نیشنل پریس کلب میں اسلام آباد میں صحافیوں کے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ میں پوزیشن لینے والے بچوں میں سرٹیفکیٹس، کیش ایوارڈز اور میڈلز تقسیم کئے۔ انعامات کیپیٹل سمارٹ سٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر مجیب احمد خان کی طرف سے دیئے گئے۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مذہبی امور …
صحافیوں کے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ میں پوزیشن لینے والے بچوں میں سرٹیفکیٹس، کیش ایوارڈز اور میڈلز تقسیم
اسلام آباد ۔ 21 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر مذہبی امور ڈاکٹر نور الحق قادری نے پیر کو نیشنل پریس کلب میں اسلام آباد میں صحافیوں کے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ میں پوزیشن لینے والے بچوں میں سرٹیفکیٹس، کیش ایوارڈز اور میڈلز تقسیم کئے۔ انعامات کیپیٹل سمارٹ سٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر مجیب احمد خان کی طرف سے دیئے گئے۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے طلباء پر زور دیا کہ وہ اگر دنیا کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چلنا چاہتے ہیں تو مزید محنت کریں۔ انہوں نے بچوں کے والدین پر بھی زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کی اچھی تربیت کریں۔ انہوں نے کہا کہ بلاشبہ صحافی کی زندگی بڑی جدوجہد سے بھرپور ہوتی ہے جس کی وجہ سے انہیں بچوں کے لئے کم وقت میسر ہوتا ہے، یہ ریاست، میڈیا ہائوسز کے مالکان کی ذمہ داری ہے کہ صحافیوں کو معیاری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ بعد ازاں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومتی ٹیم اور جے یو آئی (ف) کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوں گے۔









