ننکانہ صاحب۔ 16 اپریل (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راو نے بیساکھی میلے پر صحافی برادری کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ننکانہ صاحب کی صحافی برادری نے دنیا کو پاکستان کا مثبت چہرہ دکھایا۔صحافی برادری نے بیساکھی میلے کے دوران مثبت کوریج کرکے پاکستان کا امیج بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔
اس موقع پرانہوں نے اے پی پی سے خصوصی طور پر گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ ننکانہ کے شہریوں ، صحافیوں اور ضلعی انتظامیہ و پولیس کے تمام افسران و ملازمین نے ملکر بیساکھی میلے پر آنے والے یاتریوں کی مہمان نوازی کی۔انہوں نے کہا کہ آئندہ بھی ہم سب مل کر ننکانہ صاحب آنے والے کی مہمانوں کی مہمان نوازی کریں گے
دنیا بھر سے آنے والے سکھ یاتریوں نے مثالی انتظامات اور ننکانہ صاحب کے شہریوں کی مہمان نوازی کا برملا اظہار کیا جو ننکانہ کے عوام کے لیے اعزاز کی بات ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=582971