اسلام آباد۔22 جون (اے پی پی ) وزیر مملکت اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ صحافی برادری کی شکر گزار ہوں کہ آج وہ تحریک انصاف کی غنڈہ گردی کے سامنے ڈھال بن گئے‘ اہل صحافت نے ہمیشہ حق, سچ اور جمہوریت کا ساتھ دیا۔ جمعہ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے ملک میں شائستگی کا کلچر ختم …
صحافی برادری کی شکر گزار ہوں کہ آج وہ تحریک انصاف کی غنڈہ گردی کے سامنے ڈھال بن گئے‘ اہل صحافت نے ہمیشہ حق, سچ اور جمہوریت کا ساتھ دیا‘مریم اورنگزیب

مزید خبریں
اسلام آباد۔22 جون (اے پی پی ) وزیر مملکت اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ صحافی برادری کی شکر گزار ہوں کہ آج وہ تحریک انصاف کی غنڈہ گردی کے سامنے ڈھال بن گئے‘ اہل صحافت نے ہمیشہ حق, سچ اور جمہوریت کا ساتھ دیا۔ جمعہ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے ملک میں شائستگی کا کلچر ختم کر کے بد نما رویوں کی منفی روایت قائم کی۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ آج تحریک انصاف کے بلوائیوں کی قابل مذمت غنڈہ گردی صحافیوں نے دیکھ لی۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے اب اداروں کے بعد افراد پر حملوں کی مجرمانہ سرگرمیاں شروع کر دی ہیں۔








