صحبت پور میں پارہ 50 ڈگری پر پہنچ گیا ،لوڈ شیڈنگ نے مزید مشکلات پیدا کر دیں

75
weather

صحبت پور۔ 27 مئی (اے پی پی):صحبت پور وگردونواح میں درجہ حرارت 50 ڈگری سے تجاوز کر گیا جبکہ سارا دن گرم ہواؤں نے انسانی جانوں کے ساتھ ساتھ چرند پرند کو بھی مشکلات میں ڈال دیا۔ گرمی کی وجہ سے تمام کاروباری مراکز بھی نصف دن کے دوران ہی بند ہوجاتےہیں ۔ اس گرمی میں تمام تر دعوئوں کے باوجود کئی کئی گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے جس کا کوئی ٹائم ٹیبل نہیں ہے ۔

ضلع صحبت پور کےگرمی کے ستائے ہوئے شہریوں نے وفاقی وزیر پاور ڈویژن سردار اویس خان لغاری، وفاقی سیکرٹری براٸئے پاور ڈویژن ارشد لنگڑیال اور ڈپٹی سپیکر بلوچستان اسمبلی محترمہ غزالہ اشفاق احمد خان گولہ سے پرزور اپیل کی ہے کہ صحبت پور میں گرمی کے اس موسم میں لوڈشیڈنگ نہ کی جائے ۔