سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ صحت مند، تعلیم یافتہ بااختیار آبادی ہی کسی بھی قوم کا حقیقی سرمایہ ہے۔ انہوں نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ملک کی پائیدار ترقی کا انحصار صرف آبادی کی تعداد پر نہیں بلکہ اس کی تعلیم، صحت، مہارت پیداواری صلاحیت پر ہوتا ہے
صحت مند، تعلیم یافتہ بااختیار آبادی ہی کسی بھی قوم کا حقیقی سرمایہ ہے، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

مزید خبریں
سیالکوٹ۔ 10 جولائی (اے پی پی):سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ صحت مند، تعلیم یافتہ بااختیار آبادی ہی کسی بھی قوم کا حقیقی سرمایہ ہے۔ انہوں نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ملک کی پائیدار ترقی کا انحصار صرف آبادی کی تعداد پر نہیں بلکہ اس کی تعلیم، صحت، مہارت پیداواری صلاحیت پر ہوتا ہے۔ صحت مند، تعلیم یافتہ بااختیار آبادی ہی کسی بھی قوم کا حقیقی سرمایہ ہے۔ عالمی یومِ آبادی ہمیں اس امر کا احساس دلاتا ہے کہ آبادی میں تیز رفتار اضافے سے پیدا ہونے والے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے موثر منصوبہ بندی، معیاری صحت کی سہولیات، زچہ و بچہ کی بہتر نگہداشت، خاندانی بہبود، خواتین کو بااختیار بنانے اور نوجوانوں کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دینا ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی نوجوان آبادی قیمتی اثاثہ ہے بشرطیکہ اسے معیاری تعلیم، جدید ہنر اور روزگار کے مساوی مواقع فراہم کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت، نجی شعبے، تعلیمی اداروں، سول سوسائٹی اور میڈیا کو مل کر آبادی سے متعلق آگاہی، ذمہ دارانہ طرزِ زندگی اور پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ معاشرے کے ہر فرد میں صحت، تعلیم اور خاندانی بہبود سے متعلق شعور اجاگر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ آنے والی نسلوں کے لیے ایک صحت مند، خوشحال اور مستحکم پاکستان کی بنیاد رکھی جا سکے۔








