اسلام آباد ۔ 15 اکتوبر (اے پی پی) رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی نے کہا ہے کہ صحت مندانہ معاشرے کی تشکیل کےلئے کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد بہت ضروری ہے۔ ملک میں وزیراعظم عمران خان کھیلوں کی ترقی چاہتے کیونکہ وہ خود بھی ایک قومی ہیرو رہ چکے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں اساس انٹرنیشنل کے زیر اہتمام کومیکو فٹ …
صحت مندانہ معاشرے کی تشکیل کےلئے کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد بہت ضروری ہے، ایم این اے صداقت علی عباسی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 15 اکتوبر (اے پی پی) رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی نے کہا ہے کہ صحت مندانہ معاشرے کی تشکیل کےلئے کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد بہت ضروری ہے۔ ملک میں وزیراعظم عمران خان کھیلوں کی ترقی چاہتے کیونکہ وہ خود بھی ایک قومی ہیرو رہ چکے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں اساس انٹرنیشنل کے زیر اہتمام کومیکو فٹ سال چیمپئن شپ کے موقع پر ٹیموں کے کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اسلا م آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری سیّد شرافت حسین بخاری، نائب صدر محمد زمان، ٹورنامنٹ سیکرٹری حفصہ ارشد کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑی ہمارے قومی سرمایہ ہیں اور امن کے سفیر کا درجہ رکھتے ہیں، ان کی حوصلہ افزائی کرنا ہمارا سب کا فرض ہے۔








