33.2 C
Islamabad
منگل, اپریل 8, 2025
ہومضلعی خبریںصحت مند ، تعلیم یافتہ نوجوان ہی پاکستان کی منزل ہیں ،ریاض...

صحت مند ، تعلیم یافتہ نوجوان ہی پاکستان کی منزل ہیں ،ریاض قدیر بھٹی

- Advertisement -

سرگودھا۔22فروری (اے پی پی):چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن ریاض قدیر بھٹی نے کہا ہے کہ صحت مند اور تعلیم یافتہ نوجوان ہی پاکستان کی منزل ہیں پڑھائی کے ساتھ ساتھ انہیں صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کرنا بھی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ پرائیویٹ پارٹنر شپ ملک کو مزید آگے لے جانے میں مدد گار ثابت ہوسکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ سکول بھلوال میں بابو پانی واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔

یہ پلانٹ ڈاکٹر زاہد اقبال غوری نے اپنی مددآپ کے تحت بچوں کیلئے سکول میں نصب کیا۔ انہوں نے کہا کہ جب تک بچے صحت مند نہیں ہوں گے اس وقت تک معاشرے میں ترقی کا خواب پایہ تکمیل کو نہیں پہنچ سکے گا، ہمیں چاہیے کہ بچوں کو اچھی خوراک کے ساتھ ساتھ پینے کے صاف پانی کی فراہمی میں بھی اپنا کردار ادا کریں اور زاہد اقبال غوری کا یہ جذبہ قابل تحسین ہے جنہوں نے تعلیمی اداروں میں بچوں کیلئے پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے اہم قدم اٹھایا ہے۔ اس موقع پر زاہد اقبال غوری نے کہا کہ بچوں کیلئے مزید تعلیمی اداروں میں اسطرح کے اقدامات اٹھانے کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=296468

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں