صحت کارڈ کی تقسیم عوام کے لئے بہت بڑا تحفہ ہے، وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی

77
APP62-22 RAJANPUR: February 22 - Foreign Minister Makhdoom Shah Mehmood Qureshi addressing during distribution ceremony of "Sehat Insaf Card" at Sports Complex. APP photo by Qasim Ghauri

راجن پور ۔22 فروری (اے پی پی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ عمران خان کا وعدہ اور پاکستان تحریک انصاف کا منشور ہے کہ پسے ہوئے طبقات کو ترقی دی جائے، صحت کارڈ کی تقسیم عوام کے لئے بہت بڑا تحفہ ہے ۔وہ راجن پور میں انصاف صحت کارڈ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔شاہ محمود قریشی نے سرائیکی میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم معاشرے کے پسماندہ طبقات کو ان کے حقوق ضرور دلوائیں گے اوراسی مقصد کے لئے انہوں نے پنجاب کے سب سے آخری اور پسماندہ ترین ضلع کا انتخاب کیا ہے۔ ۔ انہوں نے کہا کہ وہ خوش قسمت ہیں کہ ان کا اپنا وزیر اعلی ہے جو نہ صرف اس بلوچ قوم کی روایات جانتاہے بلکہ علاقے کے مسائل سے بھی بخوبی آگاہ ہے ۔انہوں نے کہاکہ راجن پور کو وہ مقام دیں گے جو اس کا حق ہے ۔ وزیر خارجہ نے جنوبی پنجاب صوبے کے حوالے سے راجن پور کی عوام سے پوچھا کہ کیا آپ نیا صوبہ چاہتے ہیں تو لوگوں نے پرجوش انداز سے اس کی حمایت میں نعرے لگائے۔ انہوں نے کہاکہ جنوبی پنجاب صوبے کے حوالے سے کچھ قوتیں ہمیں تقسیم کرنا چاہتی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے اس کے لئے ایک بل بھی اسمبلی میں پیش کیا ہے لیکن وہ کامیاب نہیں ہوگی ۔ انہوں نے مزید کہاکہ راجن پور جلد ترقی کے حوالے سے جنوبی پنجاب کاپہلا ضلع بن جائے گا۔