12.7 C
Islamabad
ہفتہ, فروری 22, 2025
ہومکھیل کی خبریںصحت کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے پرعزم ہیں...

صحت کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے پرعزم ہیں ،وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز احمد بگٹی

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 19 فروری (اے پی پی):وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز احمد بگٹی نے کہاہے کہ صحت کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے پرعزم ہیں جدید مشینری، طبی عملے کی تربیت اور صحت مراکز کی بہتری سے غریب لوگوں کو عملی ریلیف دی جاسکتی ہے، صحت کے نظام میں بہتری کے لیے مفاد عامہ کے عملی اقدامات ضروری ہیں،بلوچستان کے ہسپتالوں میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں گے ،بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال، سول سنڈیمن پروانشنل ہسپتال اور شیخ زید النہیان ہسپتال کو مثالی طبی ادارے بنائیں گے۔

ن خیالات کااظہار انہوں نے صحت کے حوالے سے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کو محکمہ صحت بلوچستان اور پنجاب کے ماہرین طب کی محکمہ جاتی اصلاحات و حکومتی اقدامات پر بریفنگ دی گئی ۔

- Advertisement -

امپیٹس گروپ اسلام آباد کے ماہرین کی بلوچستان میں طبی سہولیات کی بہتری سے متعلق تجاویز پیش کی ۔اجلاس میں بلوچستان میں صحت کے نظام کی بہتری کے لیے تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر جامع حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ کیاگیا۔اجلاس میں صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ ، سیکرٹری صحت مجیب الرحمان پانیزئی ، سپیشل سیکرٹری صحت شہک بلوچ ، ڈی جی ہیلتھ سروسز ڈاکٹر امین خان مندوخیل، ڈائریکٹر بلوچستان ہیلتھ کارڈ پروگرام ڈاکٹر احمد ولی خان ایڈیشنل سیکرٹری چیف منسٹر سیکرٹریٹ محمد فریدون ، امپیٹس گروپ کے سربراہ و سابق سیکرٹری صحت پنجاب علی جان سمیت ہیلتھ کنسورشیم کے ماہرین شریک تھے ۔وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہاکہ صحت کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے پرعزم ہیں ،بلوچستان میں صحت کے بنیادی ڈھانچے کی بہتری کے لئے اقدامات پر عمل درآمد تیز کیا جائے، جدید مشینری، طبی عملے کی تربیت اور صحت مراکز کی بہتری سے غریب لوگوں کو عملی ریلیف دی جاسکتی ہے، عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔

وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہاکہ صحت کے نظام میں بہتری کے لیے مفاد عامہ کے عملی اقدامات ضروری ہیں، بلوچستان کے ہسپتالوں میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں گے، دیہی علاقوں میں صحت کے مراکز کو فعال بنانے کے لیے اقدامات کو بار آور بنایا جائے ۔

انہوں نے کہاکہ عوام کو صحت کی معیاری سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائیں گے، تمام ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی اور طبی عملے کی تعیناتی کو یقینی بنائیں گے، وزیراعلیٰ بلوچستان نے ہدایت کی کہ ڈیجیٹلائزیشن کے ذریعے طبی سہولیات، ادویات کی فراہمی سمیت مربوط نظام قائم کیا جائے۔

انہوں نے کہاکہ بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال، سول سنڈیمن پروانشنل ہسپتال اور شیخ زید النہیان ہسپتال کو مثالی طبی ادارے بنائیں گے، تینوں بڑی ہسپتالوں کو مکمل فعال اور جدید طبی سہولیات سے مزین کرنے کا روڑ میپ تیار کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=563294

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں