صحرائے تھل میں 8ویں تھل جیپ ریلی کا میلہ ، فول پروف سیکیورٹی انتظامات مکمل اور تمام ایونٹس پر سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی،پولیس ترجمان

153
مظفرگڑھ،8 ویں تھل جیپ ریلی میں سٹاک کیٹگری کے مقابلے مکمل

مظفرگڑھ۔ 08 نومبر (اے پی پی):صحرائے تھل میں 8ویں تھل جیپ ریلی کا میلہ سجنے کو تیارہے، پولیس کی طرف سے فول پروف سیکیورٹی انتظامات مکمل اور تمام ایونٹس پر سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے،

پولیس ترجمان کے مطابق مظفرگڑھ کے صحرا میں ضلعی انتظامیہ اور ٹورازم ڈیپارٹمنٹ کی تیاری کے ساتھ ساتھ مظفرگڑھ پولیس کیطرف سے بھی فول پروف سیکیورٹی کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں جہاں تمام ایونٹس کیلئے 600 سے زائد اہلکاران و افسران تعینات کیئے گئے ہیں، جہاں کل ٹریک اور داخلی و خارجی راستوں سمیت 24 پولیس پکٹس قائم کی گئی ہیں، ٹریفک کی روانی اور پارکنگ کیلئے بھی ٹریفک پولیس کی علیحدہ ڈیوٹی بھی تفویض کردی گئی ہے،

تھل جیپ ریلی کے تمام ایونٹس کیلئے علیحدہ علیحدہ سیکیورٹی پروگرامز تشکیل دیئے گئے ہیں اور ریلی کے آغاز کے ایک دن پہلے پولیس ڈیوٹی کی ریہرسل بھی کروائی جا رہی ہے تاکہ ریلی کے وقت پولیس افسران و ملازمین اپنی مقرر جگہوں پر با آسانی ڈیوٹی انجام دے سکیں،

اس موقع پر ڈی پی او حسنین حیدر کا کہنا تھا کہ شہریوں کی حفاظت اور اس ایونٹ کی مزید کامیابی کیلئے پولیس اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے جہاں شہری اس پروگرام کے تمام ایونٹس سے پرامن طریقے سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔