صدارتی الیکشن میں پی ٹی آئی کے امیدوار ڈاکٹر عارف علوی بھاری اکثریت سے کامیاب ہو جائیں گے،پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو اسلام آباد ۔ 3 ستمبر (اے پی پی)پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے دعوٰی کیا ہے کہ صدر کے لیے نامزد کردہ پی ٹی آئی کے امیدوار ڈاکٹر عارف علوی بھاری اکثریت سے کامیاب ہو جائیں گے۔ …
صدارتی الیکشن میں پی ٹی آئی کے امیدوار ڈاکٹر عارف علوی بھاری اکثریت سے کامیاب ہو جائیں گے،پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

مزید خبریں
صدارتی الیکشن میں پی ٹی آئی کے امیدوار ڈاکٹر عارف علوی بھاری اکثریت سے کامیاب ہو جائیں گے،پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو
اسلام آباد ۔ 3 ستمبر (اے پی پی)پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے دعوٰی کیا ہے کہ صدر کے لیے نامزد کردہ پی ٹی آئی کے امیدوار ڈاکٹر عارف علوی بھاری اکثریت سے کامیاب ہو جائیں گے۔ پیر کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی نے صدر کے لیے اپنا مشترکہ امیدوار بھی لایا تو پھر بھی ڈاکٹر عارف علوی یہ الیکشن بھاری اکثریت سے جیت جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عارف علوی ایک ایماندار شخص اور پی ٹی آئی کے بانی رہنما ہیں جو ملک و قوم کی بہتری کے لیے موثر طریقے سے کام کریں گے۔ سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ مطلوبہ نتائج کے حصول اور بہتر طرز حکمرانی کے لیے تعمیری اپوزیشن بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت اپنے 100 روزہ پلان کے اہداف کے حصول کے لیے ملک کے تمام شعبوں میں بہتری لانے کے لیے کام کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا کی گزشتہ حکومت کے دوران کسی بھی سرکاری محکمے میں وزیراعظم عمران خان نے اپنا کوئی ایک رشتہ دار بھی مقرر نہیں کیا۔








